حیدرآباد۔ 15۔فروری(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر مال رگھو ویرا ریڈی نے آج کہا
کہ وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کے متحدہ آندھرا کی تائید میں استعفی سے
کوئی فائدہ ہونے
والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے سلسلہ
میں تمام ریاستی جماعتوں کا ہاتھ ہے۔ اس سلسلہ میں کانگریس کو ہی اسکا ذمہ
دار ٹہرانا کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہے۔